شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوگئے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہوگا، نیب حکام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو صبح ساڑھے نو بجے کے بعد پارلیمنٹ لائیں گے، اسمبلی اجلاس سے پہلے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔قائدِ حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف راہداری ریمانڈر پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت تو کریں گے مگر وہ مزید چودہ روز نیب کی حراست میں رہیں گے۔ احتساب عدالت نے نیب کو پھر شہبازشریف کا ریمانڈ دے دیا ہے۔نیب نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں شہباز شریف پر کرپشن کاالزام لگایا گیا۔رپورٹ میں بتایا آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کا ٹھیکا لطیف اینڈ سنز کمپنی کو دیا گیا، بعد میں شہبازشریف نے ٹھیکا ایل ڈی اے کو دینے کا حکم دیا۔ جس میں فواد حسن فواد نے کروڑوں روپے رشوت لی۔نیب رپورٹ میں احد چیمہ پر بھی رشوت کا الزام لگایا گیا،پی ایل ڈی سی کے ڈائریکٹر نے لطیف اینڈ سنز سے 5 کروڑ روپے مانگے۔عدالت میں شہبازشریف نیب کے الزامات کو مسترد کیا اور کہا 3 روز سے مجھ سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا منصوبہ جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے تھے، مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply