• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غداری کا الزام: نواز شریف اور شاہد خاقان لاہور ہائیکورٹ میں موجود

غداری کا الزام: نواز شریف اور شاہد خاقان لاہور ہائیکورٹ میں موجود

لاہور: سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی غداری کیس کا سامنا کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا انٹرویو کی بنیاد پر دونوں رہنماؤں کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے۔جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ کیس کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر شامل ہیں۔ہائیکورٹ کے فل بینچ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو حلف کی پاسداری نہ کرنے کے الزام میں طلب کیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف عدالتی احاطے میں پہنچے تو لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کے گرد حصار بنا لیا۔انتظامیہ کی جانب سے ہائیکورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply