• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دیامربھاشا ڈیم کی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حد بندی کا معاملہ

دیامربھاشا ڈیم کی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حد بندی کا معاملہ

اسلام آباد: دیامربھاشا ڈیم کی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حد بندی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریقین سے 15 روز میں جواب طلب کرلئے ہیں۔اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی آئینی حدود میں نہیں، ڈیم کی رائلٹی کا ایشو بھی بن رہا ہے۔جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ منصوبے کی ایک ٹربائن خیبرپختونخوا میں آتی ہے۔چیف جستس چاقب نثار نے استفسار کیا کہ اس مسئلے کا فیصلہ کون کرے گا؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہا وقت دیں، جواب جمع کرا دیں گے۔چیف جسٹس نے کہا گلگت بلتستان کا پاکستان پر حق ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply