پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے

14 اگست 1947 وہ مبارک دن تھا جب مسلمانان ہند کو ایک طویل جدوجہد کے بعد انگریزوں کی غلامی سے نجات ملی اور اسلام کے نام پر ایک ایسی اسلامی ریاست وجود میں آئی جو مدینہ طیبہ کے بعد وہ واحد اسلامی ریاست تھی جو نظریہ لاالہٰ کی بنیاد پر قائم ہوئی ۔اسی لیے اہل نظر اس مملکت کو مدینہ ثانی کہتے ہیں کیوں کہ یہ ریاست محض ایک حادثے کے طور پر وجود میں نہیں آئی بلکہ یہ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے اور اس کے رازوں کو اس کی نشانیوں سے سمجھا جاتا ہے آئیے آج ہم کچھ ایسی ہی نشانیوں پر غور کرتے ہیں۔
1. پاکستان اللہ کے سب سے پیارے دن جمعتہ المبارک کو سب سے پیارے مہینے رمضان المبارک کو اور سب سے عظمتوں والی شب، لیلتہ القدر کو وجود میں آیا ۔کیا یہ محض اتفاق تھا یا یہ بات اس جانب اشارہ ہے کے پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
2. پاکستان کا نام چودھری رحمت علی صاحب نے صوبوں کو مدّنظر رکھتے ہوے تجویز کیا تھا ،یعنی پ سے پنجاب الف سے افغانیہ ک سے کشمیر س سے سندھ اور تان سے بلوچستان لیکن وہ بھی اس نام کی حقیقت سے نا آشنا تھے کہ اس نام کی مدینہ طیبہ سے کتنی خوبصورت مناسبت ہے اور وہ مناسبت یہ ہے کہ پاکستان کا عربی میں ترجمہ ہی مدینہ طیبہ بنتا ہے ۔سوال اٹھ سکتا ہے کیسے؟ تو قارئین غور فرمائیں پاکستان فارسی کے 2 لفظوں کا مجموعہ ہے پاک اور استان۔ استان فارسی میں علاقے کو کہتے ہیں ۔رہنے کی جگہ یعنی شہر کو کہتے ہیں اور شہر کو عربی میں مدینہ کہا جاتا ہے اور پاک کو عربی میں طیّب کہا جاتا ہے۔ جیسے ہم اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں پہلا کلمہ طیّب۔ طیب معنی پاک، یعنی پاکستان کا عربی ترجمہ ہی مدینہ طیبہ بنتا ہے۔ کیا یہ بات محض اتفاق ہے یا یہ بات بھی اس جانب اشارہ ہے کہ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
3. تقسیم ہند کے بعد UNO کی طرف سے انڈیا کو 091 کورڈ ملا اور پاکستان کو 092 کورڈ ملا جو آج بھی ہمارا ڈائلنگ کورڈ ہے اور یہ کورڈ ہم نے خود نہیں لیا بلکہ UNO نے ہمیں دیا اور جو لوگ علم الاعداد سے ادنی ٰسی بھی واقفیت رکھتے ہیں وہ یہ جانتے ہیں کہ 92 اسم محمّدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عدد ہے۔ یعنی پاکستان میں موجود کسی بھی شخص سے کوئی بھی رابطہ نہیں کر سکتا جب تک وہ اسم محمّدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادا، نہ کر لے۔ کیا یہ بات محض اتفاق ہے یا یہ بات بھی اس جانب اشارہ ہے کہ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
4. پوری دنیا کے نقشوں کو دیکھ لیں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے نقشے پر بھی اسم محمّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنتا ہے ۔کیا یہ بات محض اتفاق ہے یا یہ بات بھی اس جانب اشارہ ہے کے پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
5. پاکستان کی مدینہ طیبہ سے مناسبت کو دیکھیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی تو کسی رنگ نسل قبیلے فرقے کی بنیاد پر نہیں رکھی بلکہ نظریہ لاالہٰ کی بنیاد پر رکھی اور ریاست مدینہ کے 1366 سال کے بعد پاکستان دنیا کی وہ واحد ریاست ہے جو نظریہ لاالہٰ کی بنیاد پر وجود میں آئی۔ پھر اس بات پر بھی غور کریں کہ مکّہ میں مشرک بت پرست تھے جنہوں نے اسلام کو پریکٹس کرنا مشکل کیا ہجرت ہوئی اور مدینہ طیبہ کی ریاست وجود میں آ گئی۔بعین اسی طرح ہندوستان میں بھی مشرک بت پرست تھے جنہوں نے اسلام کو پریکٹس کرنا مشکل کیا یہاں بھی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی اور پاکستان وجود میں آ گیا۔ کیا یہ بات محض اتفاق ہے یا یہ بات بھی اس جانب اشارہ ہے کے پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
6. حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مروی بہت سی احادیث ہیں جن میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہند کے خطّے سے اپنی محبّت کا اظہار فرمایا ،جیسے حضرت شاہ ولی اللّه محدث دہلوی نے طبرانی کے حوالے سے 2 احادیث درج فرمائی ہے
1. حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے ہند سے ٹھنڈی ہوا آ رہی ہے
2. حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں عرب ہوں لیکن عرب مجھ میں نہیں اور میں ہند میں نہیں لیکن ہند مجھ میں ہے
ان ہی احادیث کو بنیاد بناتے ہوۓ علامہ اقبال نے کہا تھا
میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا یہاں سے
آج ہند 2 حصّوں میں تقسیم ہے مشرک ہند اور مسلم ہند اور یقیناً حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس قدر محبّت کا اظہار مسلم ہند یعنی اسی مدینہ ثانی پاکستان کے متعلق فرمایا ۔کیا یہ بات محض اتفاق ہے یا یہ بات بھی اس جانب اشارہ ہے کے پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
لیکن یہ تمام سعادتیں ہمیں اس لیے ملیں کیونکہ ہم نے اللّه کی بارگاہ میں مل کر یہ عہد کیا تھا کہ اگر ہمیں آزادی ملی تو ہم پاکستان میں اسلام کا نفاذکریں گے لیکن ہم اپنے نظریہ سے ہٹ گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو گیا اور ذلّت و رسوائی ہمارا مقدّر بن گئی ،جو اس بات کا اشارہ تھی کہ یہ پاکستان صرف اپنے اسلامی نظریہ کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتا ہے۔ آج اگر ہم پھر سے اپنا عروج چاہتے ہیں تو ہمیں اس عہد کی اس 14 اگست کو تجدید کرنی ہوگی اور اپنی اجتماعی غلطیوں کی معافی مانگنی ہو گی تا کہ جس پاکستان کی بنیاد قائد اعظم نے نظریہ لا الہ الاللہ پر رکھی تھی ہم اس کی تکمیل محمّد رسول اللہ کے مطابق کر سکیں۔

Facebook Comments

لیئق احمد
ریسرچ سکالر شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ کراچی ، ٹیچنگ اسسٹنٹ شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ کراچی

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے

  1. السلام و علیکم لئیق صاحب
    اللہ آپ کو مزید توفیق عطا فرمائے اور آپ کی اس نیک کوشش کو قبول و منظور فرمائے ، اچھی تحقیق ہے اور بہت مبارک کوشش ہے ، آپ سے گذارش ہے کسی دن ہمارے الرا ٹی وی پر لائیو محفل میں تشریف لاکر اپنی اس خوبصورت تحقیق کو بیان کریں امید ہے کہ آپ کو مزید معلومات بھی حاصل ہونگی جو آپ کو پسند آئیں گی ، اس ٹی وی چینل کا لائیو نشریاتی وقت لندن کے مطابق رات دس بجے سے رات ایک بجے تک ہوتا ہے اور یوٹیوب فیس بک پر بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے ، اس سلسہ میں مزید معلومات آن لائن سرچ کرکے یا الرا ٹی وی ٹیم سے رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں ، یا مجھ سے واٹس ایپ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں
    حافظ ندیم صدیقی لندن
    044-07908534506

Leave a Reply