• صفحہ اول
  • /
  • مشق سخن
  • /
  • انگریزی فلم “ایکس مین، ڈارک فینکس” ایک جائزہ ۔۔۔ احمد ثانی

انگریزی فلم “ایکس مین، ڈارک فینکس” ایک جائزہ ۔۔۔ احمد ثانی

Dark Phoenix (X-Men)
Gnere: Scifi/Action
Duration: 1 hour 54 minuts
IMDB: 6.1 ( lowest ever for X Men Series)

نمایاں اداکار : صوفی ٹرنر ( جی ہاں۔۔ گیم آف تھرون فیمس، سانسا سٹارک) اور جینفر لارنس اینڈ جیمز میکوئے)۔
ریلیز کے ایک ہفتے بعد ہی فلم رائٹر/ڈائریکٹر سائمن کنبرگ  جو ایکس میں سیریز کے پروڈیوسر بھی رھے ہیں کا اعتراف یہ ہے کہ اس فلم سے صرف وہی صحیح لطف اندوز ہو سکتے جو ایکس مین سیریز کو فالو کر رھے ہیں۔

پلاٹ :
* SPOILERS AHAEAD! *

یہ فلم ماروول کے کامکس ہیروز ایکس مین سیریز کی ایک کڑی، ایکس مین سیریز کے چارلس ژیویئر کے بعد فیورٹ ترین کریکٹر جیئن گرے سے متعلق ھے ۔

کمال  ڈرامائی فکشن سٹوری ہے جس کے مطابق جین گرے ایک سپیس ریسیکئو مشن کے دوران کاسمک پاور کی حامل ریز کو آبزروب کر لیتی ہیں ۔ کیونکہ وہ پہلے سے ہی ایک میوٹنٹ بھی ہے اس لیئے پہلے سے موجودہ اس کی قوتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ھے (کیا کہا؟  یہ تو کیپٹن ماروول کی سٹوری ہے؟ نہیں بھئی اگر آپ نے کیپٹن ماروول دیکھ رکھی ہے تو جس طرح حادثاتی طور پر کیپٹن ماروولکو پاور ملتی ہے ٹھیک اسی طرح جیئن گرے بھی سپر پاور سے لیس ہو جاتی ہے)۔ اسی کاسمک پاور کا پیچھا ایک ایلیئن گروپ کر رہا ہوتا ھے جو جیئن کو اس پاور کو آبزروب کرتا دیکھ کر جیئن کے پیچھے زمین پر آ جاتے ہیں۔ باقی سٹوری آپ فلم دیکھ کر خود ہی جان سکتے۔

یہ فلم کیوں دیکھی جائے ؟؟

Advertisements
julia rana solicitors london

ملیئن ڈالر کوئسچن۔  اگر تو اپ گرافک اینیمیشن، اینیمیٹڈ ایکشن کے دلدادہ ہیں تو یہ فلم آپ ہی کے لیئے ہے۔ اگر آپ سپر پاورز کو ناپسند کرتے ہیں تو یہ فلم آپ کو قطعا پسند آنے والی نہیں ۔ بہت کمال تھری ڈی سینئز اور ہائی ڈیفینیشن سلوموشن ریزولویشن، بہترین آڈیو بیک گراونڈ سینما میں اسے ایک “قابل دید” فلم بناتی ہے۔ کمپیوٹر سے انٹرنیٹ پر ڈاون لوڈ کیا گیا پرنٹ آپ کو یقینا یہ تسکین پروائڈ نہی کر پائے گا ۔ اس فلم میں ناکام سی کوشش چند جذباتی ڈرامیٹک مناظر کو فلمانے کی بھی کی گئی ہے۔  کامیابی کتنی رہی یہ آپ فلم دیکھ کر ہی فیصلہ کر پائیں گے۔
سینما میں دیکھنے کے لیئے مکمل پیسہ وصول فلم ہے جو کہ یقینا آپ فیملی کے لیئے اچھا ٹائم پاس ثابت ہو گی ۔
PG rating 7Plus

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply