بچوں کے معاملے احتیاط برتیں

السلام علیکم
عرصہ دراز قبل ایک انگلش پوسٹ کا ترجمہ کیا تھا اور اپنی وال کی زینت بنایا تھا ۔۔آج میری فیس بک میموریز میں شو ہوا تو سوچا احباب کی نذر کر دوں۔۔
السلام علیکم
مندرجہ ذیل میں چند باتیں ہیں جو آپ اپنے بچوں کو سکھائیں اور خود بھی عمل کریں تا کہ وہ کسی قسم کے ذہنی اور جسمانی نقصان سے بچ سکیں۔۔
اپنے بچوں کو خبردار کر دیں کہ کسی کی بھی گود میں مت بیٹھیں چاہے کوئی کتنا ہی قریبی انکل کیوں نا ہو۔
آپ کا بچہ یا بچی دو سال کے ہو جائیں تو ان کے سامنے اپنا لباس تبدیل کرنے سے گریز کریں۔۔
جب بھی آپ کا بچہ یا بچی باہر کھیلنے جائیں تو اس بات کا یقین کر لیں وہ کہاں کھیلنے جا رہا ہے کیا کھیلے گا اور کن بچوں کے ساتھ کھیلے گا اس کے دوستوں میں سے کوئی بڑی عمر کا تو نہیں۔۔
اگر آپ کا بچہ یا بچی آپ کے کسی بڑے عزیز (انکل یا کزن) کے گھر جانے سے جھجھک رہا ہے اور ضد کر رہا ہے تو اسے فورس مت کریں اور اگر آپ کا بچہ کسی انکل یا بڑے کزن سے بہت زیادہ قریب ہے تو اپنے آپ کو پابند کر لیں ان کی خبر لیتے رہیں۔۔
اپنے جوان ہوتے بچوں کو جنسی تعلقات کے بارے (شادی شدہ ازدواجی تعلقات) کے بارے اچھے اور مناسب طریقے سے آگاہ کرتے رہیں۔ اگر آپ نہیں کریں گے تو معاشرہ انھیں غلط طریقے سے غلط باتوں سے آگاہ کرے گا۔۔۔
اگر آپ نے اپنے بچوں کے لیے کوئی نئے کارٹونز یا فلم خریدی ہے تو پہلے آپ اسے خود دیکھیں پھر بچوں کے سامنے لائیں۔۔
جب بچے ٹی وی دیکھ رہے ہوں آپ ٹی وی چینل مثلاً کیبل یا ڈش کا ریموٹ اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ اپنی مرضی کے چینل لگائیں جو بچوں پر اچھے اثرات چھوڑے۔۔
اپنے چار سال کے بچے کو سکھا دیں کہ اپنی شرمگاہ کو کیسے دھویا جاتا ہے اور اپنے بچوں کو پابند کر دیں کہ خود دھویا کریں ۔اگر کوئی ان کی شرمگاہ کو ہاتھ لگائے تو فوراً آپ کو بتائے۔۔
اگر آپ کا بچہ آپ سے کسی کی شکایت کرتا ہے تو اس کی شکایت کو اگنور مت کر دیں فورا ًدل چسپی لیں اور ایکشن لیں۔۔۔
اور آخری بات
اپنے بچوں یا بچیوں کو کسی بھی ملازم،چوکیدار،باورچی وغیرہ کے ساتھ اکیلے مت چھوڑیں۔۔۔”

Facebook Comments

وقار عظیم
میری عمر اکتیس سال ہے، میں ویلا انجینئیر اور مردم بیزار شوقیہ لکھاری ہوں۔۔ویسے انجینیئر جب لکھ ہی دیا تھا تو ویلا لکھنا شاید ضروری نہ تھا۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply