• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ سندھ نے 11کھرب سے زائد کی بجٹ تجاویز پیش کردیں

وزیراعلیٰ سندھ نے 11کھرب سے زائد کی بجٹ تجاویز پیش کردیں

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے 9 ماہ کے لئے 11کھرب سے زائد کی بجٹ تجاویز پیش کر دیں جبکہ اپوزیشن اراکین تقریر کے دوران نعرے لکھے پوسٹر اٹھا کر احتجاج کرتے رہے ۔پیر کو وزیراعلیٰ سندھ نے آئندہ مالی سال کے9ماہ کا بجٹ سندھ اسمبلی کے ایوان میں پیش کردیا، سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا اعلان کردیا۔بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مینڈیٹ تھاکہ پورے مالی سال کابجٹ پیش کرتے،نگران حکومت نے 3 ماہ کابجٹ پیش کیاتھا،ہمیں9 ماہ کابجٹ پیش کرنے کامینڈیٹ ملاہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں کمی کی ہے اور مالیاتی مسائل کی وجہ سے بجٹ میں کمی کی ہے جبکہ ہررکن اسمبلی کوبجٹ تجاویزفراہم کردی گئی ہیں۔گزشتہ سال 598 ارب 90 کروڑ روپے کے ٹیکسزجمع ہوئے،نئی سکیموں کیلئے 50 ارب سے کم کرکے 26 ارب مختص کئے ہیں۔انفرااسٹرکچر،صحت اورانرجی سکیٹرمیں بہتری اہداف ہیں،تعلیم،صحت،اربن ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کریں گے جبکہ سندھ حکومت نے 100 ارب سے زائدسیلزٹیکس جمع کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply