• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شمالی وزیرستان آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک ، 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک ، 3 اہلکار شہید

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کےدوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں فعال دہشتگرد آفتاب سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 12ستمبر اور دسمبر 2017ء میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف کیا گیا، دسمبر 2017ء میں فوجی کانوائے پر حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ معین شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد پوری طرح مسلح تھے اور ان کی جانب سے سخت مزاحمت بھی کی گئی جبکہ اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا جن میں نائب صوبیدار نذر احمد چانڈیو، سپاہی فخر اور سپاہی عامر شامل ہیں۔دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کردیا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *