• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیگم کلثوم نواز کی تدفین،پولیس کا سیکیورٹی پلان تشکیل

بیگم کلثوم نواز کی تدفین،پولیس کا سیکیورٹی پلان تشکیل

لاہور:بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔جمعے کوجاتی امرا ءاور ملحقہ 19 مقامات پر 3 شفٹوں میں مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے،سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 3 ایس پیز، 3 ڈی ایس پیز، 6 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے ۔ڈویژنل سپرویژن کے انچارج ایس پیز ہوں گے، ایس ایس پی آپریشنز سینئرسپر وژن انچارج ہوں گے۔سیکورٹی پلان کے مطابق ایس پی موبائلز، ایلیٹ کی 2 گاڑیوں اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گے۔ مختلف مقامات پر ایلیٹ فورس کی 9 گاڑیاں پٹرولنگ کریں گی جبکہ 2 مقامات پر 8 واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ایئرپورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور اے ایس ایف کی غیر معمولی نفری تعینات کی گئی اور ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جاتی رہی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply