• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر صفی اللہ شمالی وزیرستان میں ہلاک

کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر صفی اللہ شمالی وزیرستان میں ہلاک

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں کامیاب آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر صفی اللہ ہلا ک ہوگیا ہے۔ دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میرعلی سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشتگرد 2020 میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ اس سے قبل14 ستمبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پراآپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ28 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply