سونے سے قبل پانی پینا نقصان دہ

پانی ہمارے جسم کیلئے ایک اہم چیز ہے۔ جب ہم مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے تو ہمارے جسم سے پانی خشک ہوجاتا ہے جس کے سبب ہم کمزوری اور بھوک محسوس کرتے ہیں ۔ لیکن  پیاس بجھانے کیلئے اس بات کا خیال بہت ضروری ہے کہ آیا یہ پانی پینے کا صحیح وقت ہے کہ نہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ سونے سے پہلے بہت پانی پیتے ہیں تو یہ دوران شب آپ کی نیند میں متعدد بار مداخلت کا سبب  بن سکتا ہے۔ وزن گھٹانے کیلئے پانی کی طرح نیند بھی ایک نہایت اہم چیز ہے۔ 6سے 8گھنٹوں کی نیند ہماری زندگیوں میں واقعی تبدیلی لاتی ہے۔ سلیپ ریسرچ سوسائٹی کے مطابق وہ لوگ جو کم نیند اور وہ لوگ جو  زیادہ نیند لیتے ہیں ان کے وزن بڑھنے اور موٹاپا بڑھنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply