ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والا ایشیا کا پہلا نابینا شخص

چین سے تعلق رکھنے والا 46 سالہ نابینا شخص دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والا ایشیا کا پہلا شخص بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زینگ ہاونگ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والا دنیا کا تیسرا نابینا شخص ہے۔

کارنامہ سر کرنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور ہیں یا نہیں ، خواہ آپ نابینا ہیں یا آپ کے پیر یا ہاتھ نہ ہوں، جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے ، آپ دنیا میں سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

زینگنگ نے 8 ہزار 889 میٹر اونچی پہاڑی سر کرنے کا کارنامہ 24 مئی کو تین گائیڈوں کی مدد سے سرانجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سفر کے دوران میں نے بہت خوف محسوس کیا کیوں کہ میں دیکھ نہیں سکتا تھا کہ میں کہاں چل رہا ہوں ، اور مجھے اپنی کشش ثقل کا مرکز تعین کرنے میں دشواری کا سامنا رہا جس کی وجہ سے میں گر جاتا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ جو بھی ہو میں یہ مہم مکمل کر کے ہی رہوں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply