• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • مشتری پر زمین سے زیادہ پانی موجود ہے، ناسا کے سائنسدانوں کا دعویٰ

مشتری پر زمین سے زیادہ پانی موجود ہے، ناسا کے سائنسدانوں کا دعویٰ

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناساکے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری پر زمین سے زیادہ پانی موجود ہے جبکہ ان کے انناسی چاندوں پر برف کی صورت میں پانی موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سات دسمبر انیس سو پچیانوے میں ناسانے گیلیلیو نام کا ایک خلائی مشن نظام شمسی کے سے بڑے سیارے مشتری پر بھیجا تھا۔ گیلیلیو ایک لاکھ چھ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مشتری کی سطح سے ٹکرایا لیکن پہلے اٹھاون منٹ میں گیلیلیو نے زمین پر ڈیٹا بھیجا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سائنسدانوں نے کچھ تحقیق کی لیکن اسے مکمل کرنے کے بجائے ختم کردیا تھا۔اب سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اسی تحقیق کو آگے بڑھایا ہے اور اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مشتری کے گیلیلیو حصے کے نیچے وافر مقدار میں پانی موجود ہے۔سانئسدانوں کے مطابق مریخ کے انناسی چاند ہیں۔ اور ان پر پانی برف کی صورت میں موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply