• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم کی بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم کی بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاور ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے وزیراعظم کو لائن لاسز، پیداوار، ٹرانسمیشن اور تقسیم کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گردشی قرضے 1.18 ٹریلین پر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی چوری، توانائی کی صورتحال، کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے، نہ یہ قابل برداشت ہے اور نہ ہی آگے ایسا چل سکتا ہے۔

وزیرعظم نے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس میں بجلی چوری روکنے کے لئے مہم چلائی جائے گی کیوں کہ بجلی سے متعلق مسائل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply