انسانی بیماریوں کی اقسام۔۔۔۔کلیم اللہ مندوخیل

انسانوں میں درجہ ذیل بیماریاں پائی جاتی ہے،
1۔اخلاقی بیماری،
2۔روحانی بیماری،
3۔جسمانی بیماری،

یہاں پر یہ بات زیرِ غور رکھنی چاہیے کہ انسانی،جسمانی بیماری کو آخری نمبر پر رکھا گیا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جسمانی بیماری صرف ایک فرد کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ روحانی اور اخلاقی بیماریاں پوری قوم کو تباہ و برباد اور نیست ونابود کردیتی ہیں ، اور ہمیں اپنی  قوم کو تباہ ہونے سے بچانا ہے۔

حکم خداوندی ہے کہ:”جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا”

لہذا ہمیں اخلاقی بیماری کو دور کرنے کیلئے زیادہ کوشش کرنی چاہیے ،بجائے جسمانی بیماری کو دور کرنے کے، کیونکہ جسمانی بیماری تو آتی جاتی رہتی ہے مگر، روحانی اور اخلاقی بیماریاں انسان کے رگ و پے میں ایک بار گھر کر جائیں پھر اُن کا نکالنا مشکل اور کسی حد تک نا ممکن ہوجاتا ہے۔

اخلاق کو بہتر بنانے کا ایک اور فائدہ ہمارے پیارے نبی  آخر الزمانﷺ  نے یہ بتایا ہے کہ ۔۔”تم میں مکمل ایمان والے وہ اشخاص ہیں جن کے اخلاق اچھے ہوں”

Advertisements
julia rana solicitors london

گویا حُسنِ اخلاق سے انسان کے ایمان کی تکمیل ہوجاتی ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply