قربانی کا گوشت۔ عبدالحنان ارشد

( سو لفظوں کی کہانی)

عید کے تیسرے دن محلے والوں کے ساتھ باتیں ہو رہی تھیں۔
عید پر قربانی کے جانور بہت مہنگے تھے۔
جاوید صاحب نے بتایا اس عید پر انہوں نے پندرہ لاکھ کا اونٹ قربانی کے لیے خریدا تھا۔
آفاق صاحب بتانے لگے تین لاکھ کے تین موٹے تازے بکرے خریدے تھے۔
احمد بھائی بتانے لگے انہوں نے سات لاکھ کی گائے خریدی تھی، جس کی تعریف تمام رشتے داروں نے کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسی اثناء میں قریب سے پچھلی گلی کا بچہ اپنی ماں کو یہ کہتے ہو گزر گیا۔
“عید کے تین دن گزرنے کو ہیں، ماں ہمارے گھر قربانی کا گوشت کب آئے گا؟”

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply