• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد نے منیٰ میں ملاقات کی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو گزشتہ رات عشائیہ بھی دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حمایت کا یقین دلایا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار اور حکومت کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply