71 سال بعد بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں،شہباز

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں اس لیے آئے تاکہ ملک میں جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 71 سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں، آج بھی جمہوریت کی کشتی بھنور سے نہیں نکل سکی، دعا ہے کہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے۔ ہمیں اگلے چند سال میں پاکستان کوعظیم مملکت بنانا ہوگا، جمہوریت کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہم کنار کرسکتے ہیں، جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم قومی اسمبلی میں اس لیے آئے تاکہ ملک میں جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عام الیکشن کے نتائج کو خوشیوں میں شامل نہیں کرپائے، کراچی سے خیبر تک انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں، کاش یوم آزادی کے ساتھ ہم شفاف انتخابات کے انعقاد کی خوشیاں بھی منا سکتے، دھاندلی زدہ الیکشن سے قومی شیرازہ بکھر سکتاہے ، آج ہمیں اپنی انا اور صوبائیت کو بالائے طاق رکھنا ہو گا، ہمیں محنت، امانت،اور دیانت کو اپنانا اور دھاندلی کا کھوج لگانا ہوگا، دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیق کرکے اصل نتائج نکال کرعوام کو بتائیں، بتایا جائے کہ 25 جولائی کی رات آر ٹی ایس کو زبردستی بند کردیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم پنجاب میں سب سے پارٹی ہیں، پی ٹی آئی ضمیر فروشی پر لگائے گئے کروڑوں روپے سے نئے اسپتال بنا لیتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply