کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی.

نئی حکومت کی تشکیل میں طالبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ روز پنجشیر میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان سے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply