• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 9فروری پاکستان کی تاریخ کا یومِ سیاہ ہے – ساحِر آزاد پلیجو

9فروری پاکستان کی تاریخ کا یومِ سیاہ ہے – ساحِر آزاد پلیجو

  9 فروری 1984 کو پاکستان کی تاریخ کے بد ترین آمِر جنرل ضیاءالحق نے طلبہ یونین پر پابندی لگا دی تھی۔ 8 فروری کو ضلع قصور میں منعقد ہونے والے طلبہ یونین بحالی کنونشن پر مبارکباد دیتے ہوئے نیشنل  سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر ساحِر آزاد پلیجو نے اپنے ٹیلیفونک پیغام میں کہا کہ 8 فروری کو پاکستان بھر کے طلبہ یومِ سیاہ کے طور پر منائیں کیونکہ آج کے دن ایک فوجی آمر نے طلبہ یونین پر  پابندی لگا کر طلبہ کے جمہوری حق کا خون کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کسی ایک طلبہ تنظیم کا مسئلہ  نہیں, بلکہ ہر جمہوریت پسند نوجوان کا مسئلہ ہے۔ تاہم, این ایس ایف پاکستان نے اِس بنیادی عوامی مسئلے کو اجاگر کرنا اپنا فرض سمجھا. اسی لیے  ملک بھر میں یکم جنوری 2018 سے این ایس ایف پاکستان کے انقلابی طلبہ اس پیغام کو لے کر اپنے اتحادی مزدور اور کسان طبقوں میں گھر گھر جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بعد این ایس ایف پاکستان میں قصور کے طلبہ نے اس جبرواستبداد سے انکار کر کے اور شاندار کنونشن منعقد کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

Advertisements
merkit.pk
tripako tours pakistan

آنے والی نسلیں ان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کریں گی اور انقلاب کی تاریخ میں ان کا نام سنہرے حروف سے لِکھیں گی. ساحِر آزاد پلیجو نے مزید کہا کہ یہ تو صرف آغاز ہے، اگر حکمرانوں نے عام انتخابات سے پہلے طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروائے تو کشمیر سے مہران تک اور خیبر سے مکران تک پاکستان بھر کی سڑکوں اور چوراہوں پر دم دما دم این ایس ایف ہو گا۔ اِس لیے  حکمران اپنی آنکھیں کھولیں اور فی الفور طلبہ کو ان کی یونین سازی کا حق ادا کر دیں.

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply