• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسانی حقوق سے متعلق بیان،کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سےانکار

انسانی حقوق سے متعلق بیان،کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سےانکار

ٹورنٹو: سعودی عرب اور کینیڈا میں تنازع برقرار  ہے،انسانی حقوق سے متعلق بیان پر کینیڈا کا  سعودی عرب سے معافی مانگنے سےانکار کردیا۔

کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی کشیدگی جاری ہے،سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ثالثی کی گنجائش نہیں، کینیڈین حکام جانتے ہیں کہ ہے غلطی درست کرنے کیلئے کیا کرنا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے لیکن انسانی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے معاملے پر کام کیا ہے،معاملے کے حل کیلئے کینیڈین وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے تفصیلی گفتگو بھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو اپنی غلطی درست کرنا ہوگی،کینیڈا کیخلاف مزید اقدامات لینے کا سوچ رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply