• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلئے ریلیف پیکج، مدت پوری کریں گے، اتحادی حکومت کا فیصلہ

موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلئے ریلیف پیکج، مدت پوری کریں گے، اتحادی حکومت کا فیصلہ

اتحادی حکومت نے اگست 2023 تک مدت مکمل کرنے اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کے لئے ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرارعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرول پیکیج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے دیا جائے گا جس سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

ذرائع کے مطابق پیکچ کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں کریں گے۔

اجلاس میں اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سب کو بتا دیں کوئی غیریقینی صورتحال نہیں ہم مدت مکمل کریں گے۔دباؤ میں آ کر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

انہوں نے واضح کیا کہ ڈی چوک کسی کو دھرنا نہیں کرنے دیں گے،عمران خان چھ دن بعد آئیں مختص جگہ پر احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔ اتحادیوں نے حکومتی فیصلوں کی مکمل تائید کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ دسمبر جنوری تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آئیں گے، ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وقت آ گیا تصادم کی بجائے ملک کے لئے کام کریں۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply