احتساب عدالت کا نواز شریف کو پیر کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیر (13 اگست) کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی۔

آج سماعت کے آغاز پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نےعدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے دونوں ریفرنسز احتساب عدالت منتقل کر دیئے ہیں۔

جج محمد ارشد ملک نے  سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا کہ دونوں ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی؟۔

سردار مظفر عباسی نے آگاہ کیا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ریفرنسز میں 3 ملزمان ہیں، نوازشریف کیخلاف کارروائی چل رہی ہے جبکہ ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف کوسیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں کیا گیا احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ دفاع کے وکیل آجائیں پھردیکھتے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے پیر کو نوازشریف کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرجے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو بھی طلب کرلیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعدازاں معزز جج محمد ارشد ملک نے شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply