18سالہ لڑکی کی فیس بک پر لائیو خود کشی

بھارت کے شہر کولکتہ کے علاقے سونار پور کی رہنے والی18 سالہ لڑکی موسمی مستری نے فیس بک پر لائیو خود کشی کرلی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موسمی کی والدہ نے بتایا موسمی اپنے دوست اریان سے ملاقات کے بعد گھر آئی تو خاموش تھی اور گھر میں کسی سے بات چیت بھی نہیں کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے دن وہ رات کی ڈیوٹی پر تھی، جبکہ موسمی کے والد اور بھائی کے ڈیوٹی پر تھے اور وہ گھر میں اکیلی تھی ، اس نے گھر کا دروازہ بند کرکے چھت سے گلے میں پھندہ لگا کر خود کشی کرلی ، ماں نے صبح ڈیوٹی سے آنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا، تاہم جب نہیں کھلا تو کھڑکی سے جھانک کر دیکھنے پر معلوم ہوا کہ موسمی نے خود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply