• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کویت سے بھی بڑے تیل کے ذخائر کی دریافت کے قریب

پاکستان کویت سے بھی بڑے تیل کے ذخائر کی دریافت کے قریب

اسلام آباد: نگران وزیر برائے امور خارجہ و میری ٹائم عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان پاک ایران سرحد کے قریب تیل کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کے قریب ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ ذخائر دریافت ہوجاتے ہیں تو پاکستان دنیا کے دس صف اول کے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ اندازے کے مطابق یہ ذخائر کویت کے تیل کے ذخائر سے زیادہ ہیں جس کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔

تیل کے ذخائر کی تلاش امریکی کمپنی ایکسن موبل کررہی ہے، جس نے پاک ایران سرحد کے قریب اب تک تقریباً 5000 میٹر ڈرلنگ مکمل کرلی ہے۔

عبداللہ حسین نے جمعے کو ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنی پرامید ہے کہ یہ ذخائر جلد دریافت ہوجائیں گے۔

وزیر برائے امور خارجہ کے مطابق حکومت نے امریکی کمپنی سے پہلے ہی 10 ارب ڈالر مالیت کے جینیریشن کمپلکس کو بنانے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ انہوں کہا کہ کمپنی پورٹ قاسم پر ایک ایل این جی برتھ بھی لگارہی ہے۔

مئی 2018 میں ایکسون موبائل نے پاکستان کے آف شور ڈرلنگ کے 25 فیصد اسٹیک حاصل کرلیے تھے۔

پاکستانی اپنی ضرورت کا صرف 15 فیصد تیل پیدا کرتا ہے جبکہ 85 فیصد تیل درآمد کی جاتا ہے۔ ملک کو اس وقت شدید مالی خسارے کا سامنا ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا بڑا حصہ تیل کو درآمد کرنے پر خرچ ہوجاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے جولائی 2017 سے مئی 2018 کے درمیان تیل کی درآمد پر تقریباً 13 ارب ڈالر خرچ کیے تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply