سو لفظ: آخری ریڑھی

ہم ایک جگہ سے دوسری جگہ خود کو یا سامان لے جانے کے لئے ریڑھی استعمال کرتے ہیں۔
بچوں کے لئے stroller نما ریڑھی ہوتی ہے یا بچہ خود ہی رڑھ رڑھ کر رڑھنا سیکھتا ہے۔
بازاروں میں گدھے، اونٹ، خچر کے علاوہ انسان نہ سمجھے جانے والے ریڑھی بان ریڑھیاں گھسیٹے ہیں۔
سڑکوں پر سائیکل، موٹر سائیکل،رکشہ، کار، بس، ٹرک،ٹرالی جدید ریڑھیوں کی شکل ہیں۔
مریض کے لئے سٹریچر یا وہیل چیئر نامی ریڑھیاں پائی جاتی ہیں۔
لیکن آخری ریڑھی جس کا واسطہ ہمیں پڑتا ہے وہ ہوتی ہے جس پر ڈال کر شہرِخموشاں لے جایا جاتا ہے۔۔۔!!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply