عمران خان کا دعوت نامہ نہیں ملا،عامرخان

بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے انہیں دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جارہا کیونکہ مجھےکوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں عامرخان عمران خان سے کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگر آپ الیکشن جیت گئے تو میں آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان آؤں گا۔ لہذاپی ٹی آئی کےالیکشن جیتنے کے بعد پاکستانی اوربھارتی عوام کی جانب سے سوال پوچھا جارہاتھا کہ کیا عامر خان پاکستان آئیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply