• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گلگت بلتستان: تعلیم دشمن عناصر نے دیامر کے 12 گرلز سکولوں کو آگ لگا دی

گلگت بلتستان: تعلیم دشمن عناصر نے دیامر کے 12 گرلز سکولوں کو آگ لگا دی

چلاس شہر میں واقع گرلز سکول رونئی، گرلز سکول تکیہ میں توڑ پھوڑ اور بارودی مواد کے دھماکے کئے گئے جبکہ ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز سکول میں علم دشمن عناصر نے آگ لگا دی۔ دیامر کے تحصیل داریل میں گیال گاؤں میں واقع گرلز سکول، تبوڑ میں واقع دو گرلز سکولوں اور کھنبری میں واقع گرلز سکول کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

دیامر کے تحصیل تانگیر میں جگلوٹ، گلی بالا اور گلی پائین میں واقع گرلز سکولوں کو بھی جلایا گیا، سکولوں کو جلانے کے واقعات رات گئے پیش آئے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود بھی چلاس پہنچ گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کمشنر دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے کچھ زیر تعمیر اسکولوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اسکولوں میں دھماکوں کی اطلاعات درست نہیں۔ نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply