• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی واپسی ہمارا عزم ہے: عمران خان

منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی واپسی ہمارا عزم ہے: عمران خان

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں، برطانوی حکومت پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ۔

تھومس ڈریو نے کہا کہ تعلیم سے محروم 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کیلئے ڈیفیڈ پاکستانی حکومت کی مدد کرے گی اوربرطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نے برطانوی حکومت کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے جب کہ ہم منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply