• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب کی اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

نیب کی اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں4ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب نے لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دی۔

لاہور اورنج لائن ٹرین کے ٹھیکے مہنگے داموں دیئے گئےجبکہ ناقص مٹیریل کا استعمال بھی خوب ہوا ،نیب بھی حرکت میں آگیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور اہلکاروں کیخلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افسران اور اہلکاروں پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے، قومی خزانے کو 4 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply