ایک کروڑ نوکریوں کی حقیقت:کہاں سے آئیں گی؟

کراچی: مرکز میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے مراحل کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ جبکہ وزارتوں کی تفویض اور اہم عہدوں کی تقرری کے حوالے سے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستانیوں کو سنہرے دور کے آغاز کی نوید سناتے ہوئے اپنی حکومت کے بنیادی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

tripako tours pakistan

اس حوالے سے اسلام آباد میں بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیرصدارت حکومت سازی سےمتعلق اجلاس ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غریب عوام کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی۔ پاکستان کی معیشت کوبحران سے نکالیں گے۔ معیشت کوبحران سے نکالنے کے لیے بین الاقوامی تعاون بھی شامل رہے گا۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سنہری دورکے لیے تیارہوجائیں۔ پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔ عمران خان کی اولین ترجیح عوام کےمسائل کوحل کرنا ہے۔

تاہم یہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں سے آئیں گی یہ ایک بڑا معمہ تھا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے تحریک انصاف کے اس دعوے کا مذاق بھی اڑایا اور اسے ایک سبز باغ قرار دے کر خیالی افسانہ تک کہہ دیا۔

Advertisements
merkit.pk

ایک کروڑ نوکریوں کی حقیقت بتاتے ہوئے پاکستان کے ممکنہ وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری پارٹی نے الیکشن میں روزگار دینے کا نعرہ لگایا، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وضاحت کر دوں کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply