• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حلقے نہیں کھلوائیں بلکہ۔۔۔ عامر لیاقت کی فیصل سبزواری کو دلچسپ پیشکش

حلقے نہیں کھلوائیں بلکہ۔۔۔ عامر لیاقت کی فیصل سبزواری کو دلچسپ پیشکش

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے فیصل سبزواری کو انتہائی دلچسپ پیشکش کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو پاکستان کے تاریخی انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس کے نتیجے میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ ئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے قومی اسمبلی کی 115 سیٹیں سمیٹی ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں بھی بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے۔ اسی طرح پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑجاری ہے۔

تحریک انصاف نے نہ صرف مسلم لیگ ن کے قلعے میں دراڑ ڈال دی ہے بلکہ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے شہروں میں مسلم لیگ ن کا صفایا کر ڈالا ہے۔ صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام مخالفین کے لیے طبل جنگ بجا دیا ہے۔

ان جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی،ایم ایم اے اور متحدہ قومی موومنٹ بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے بعد سب سے زیادہ متاثر متحدہ قومی موومنٹ ہوئی ہے جن سے تحریک انصاف نے کراچی چھین لیا ہے۔ 21سیٹوں میں سے زیادہ تر نشستیں تحریک انصاف نے حاصل کرکے بتا دیا کہ وہ ہی کراچی کا مستقبل ہے۔

اس پر ایم کیو ایم نے بھی دھاندلی کا شور مچا دیا ہے۔ فیصل سبزواری نے اس حوالے سے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔ جن کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ فیصل سبزواری میرے بھائی بھی ہیں اور پرانے ساتھی بھی ہیں۔

عامر لیاقت نے کہا کہ وہ جو حلقہ چاہیں کھلوا لیں اور کوئی نہیں تو میں اپنا حلقہ پیش کرتا ہوں آپ حلقہ چھوڑیں میرے حلقے کا ایک ایک ڈبہ کھلوائیں لیکن ایک شرط ہے کہ جو بھی ہارے وہ پھر روئے گا نہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی بیٹھ جاتا ہوں فیصل سبزواری بھی آ جائیں جو نتیجہ نکلے گا ہمیں قبول کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply