• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پولیس کی ’قبر کشائی‘ کی درخواست مسترد کردی

مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پولیس کی ’قبر کشائی‘ کی درخواست مسترد کردی

راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی کے لیے باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کر دی ہے جب کہ قبر کشائی کے لیے سول جج محمد ولی مہمند کو جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے مولانا سمیع الحق کے ورثاء کو قبر کشائی کے لیے 20 نومبر کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب مولانا عرفان الحق کا کہنا ہے کہ جے یو ائی (س) مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی کی استدعا کو یکسر مسترد کری ہے۔

مولانا عرفان الحق کے مطابق قبرکشائی غیر شرعی فعل ہے اور ہم مولانا سمیع الحق کی لاش کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون میں پوسٹ مارٹم کرانے یا نہ کرانے کا اختیار ورثا کے پاس ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ جے یو آئی (س) کے سربراہ اور سابق سینیٹر مولانا سمیع الحق کو دو نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائشگاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply