واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پنٹاگون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات بھی کی۔
جیمز میٹس نے وزارت دفاع کی عمارت سے باہر آکر پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا استقبال کیا، جبکہ دورے میں پاکستانی دفاعی اتاشی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
علی جہانگیر صدیقی اور جیمز میٹس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں