عمران خان نے اشرف غنی کی دعوت قبول کرلی

افغان صدر اشرف غنی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور دورہ کابل کی دعوت بھی دی جسے پاکستان کے متوقع وزیراعظم نے قبول کر لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے نعیم الحق نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ افغان صدر نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بھائی چارے، ہمسائیگی اور دوستی کے دیرینہ رشتوں سے منسلک ہیں۔ عمران خان افغانستان میں بہت مقبول اور نوجوانوں کے ہیرو ہیں، افغان نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے ہی افغانستان میں کرکٹ کو فروغ ملا۔ نعیم الحق نے یہ بھی بتایا کہ افغان صدر نے عمران خان کو افغانستان کے دورے کی پیشکش کی ، جسے  عمران خان نے قبول کر لیا۔  مبارکباد اور نیک تمنائوں کے اظہار پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے افغان صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ عمران خان نے اشرف غنی سے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور تحریک انصاف کی نگاہ میں پاک افغان تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں سرگرمی اور تحریک لائے گی۔ دوسری جانب نعیم الحق نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت بنانے کے لئے بہت گرما گرمی ہے، تاہم مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ہمارے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کا حق رکھتے ہیں، ہمارے پاس مسلم لیگ ن سے زیادہ نمبرز ہیں، جبکہ آج شام یا کل شام تک سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔ انہوں نے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply