• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماحولیاتی آلودگی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی موجب ہے، تحقیق

ماحولیاتی آلودگی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی موجب ہے، تحقیق

اس بات کا  تعین ہوا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی  خواتین میں چھاتی کے سرطان کے خطرات میں  اضافہ کرتی ہے۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوتاوا  کی کارلیٹون یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ سائنسز کے تحقیق دان ڈاکٹر پال ویلے نیو  کی زیر ِ قیادت کی ٹیم نے بیس برسوں تک  تقریباً 90 ہزار کینیڈین خواتین کا کائزہ لیا۔

اس تحقیق کے نتیجے کے مطابق ماحولیاتی آلودگی  زیادہ ہونے والے علاقوں کی  نوجوان خواتین  میں  کم آلودگی والے علاقوں کی مکین  خواتین کے  مقابلے میں   سرطان   پیدا ہونے کا خطرہ تیس فیصد زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ویلےنیو کہنا ہے کہ “ہم نے آلودگی اور چھاتی کے سرطان کے درمیان تعلق کا پتہ چلایا ہے۔ “

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل کی تحقیقات میں ماحولیاتی آلودگی کے  فالج، امراض قلب اور پھیپھڑوں کے سرطان  جیسے امراض  کا موجب ہونے کے نتائج برآمد  ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply