پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے انتخابات 2018 میں خیبر پختونخوا میں شکست قبول کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جمہوری آدمی ہیں اور شکست کو تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نتائج سےثابت ہورہا ہے کہ عمران خان کے پی کے عوام کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی نے تحریک انصاف کا مقابلہ کیا، اے این پی کو سپورٹ کرنے والوں کا مشکور ہوں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی اپنی کامیابی پر جشن منارہی ہے جبکہ ن لیگ، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ایس پی نے انتخابی عملے کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں