طویل ترین بلڈ مون کب ہوگا؟

چاند کے مختلف روپ دیکھنے کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری، رواں صدی کا طویل ترین بلڈ مون ستائیس جولائی کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رواں صدی کا یہ طویل ترین بلڈ مون ایک گھنٹہ تنتالیس منٹ تک جاری رہے گا۔ واضح رہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگ جاتا ہے۔ چاند کو مکمل گرہن لگ جانے اور مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کے باعث سرخ رنگ اختیار کر جانے والے چاند کو بلڈ مون کہتے ہیں۔ افریقہ، آسٹریلیا، یورپ، نیوزی لینڈ میں بھی دیکھا جاسکے گا، پاکستانی رات سوا دس بجے چاند گرہن کا نظارہ کر سکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply