انتخابات 2018 پاکستان کے مہنگے ترین الیکشن قرار

اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان ای سی پی کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد پر 21 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ عام انتخابات 2018، پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن قرار، 2013 کی نسبت اخراجات میں پانچ گنا اضافہ، سرکاری خرچ کا تخمینہ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔ دستاویزات کے مطابق عام انتخابات میں اس بار مہنگا امپورٹڈ بیلٹ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پولنگ سٹاف کا اعزازیہ بھی 3000 سے بڑھا کر 8000 روپے کر دیا گیا ہے۔ یوں 2013 میں ایک ووٹر پر آنے والا 58 روپے کا خرچہ 140 روپے اضافے کیساتھ اس بار 198 روپے ہو چکا ہے۔ 2013 میں الیکشن کمیشن نے انتخابات پر 4 ارب 73 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے حلقے میں انتخابی اخراجات کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی اکثریت اس حد سے تجاوز کر چکی ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *