• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی الزامات مسترد کردیئے،دفترخارجہ

اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی الزامات مسترد کردیئے،دفترخارجہ

اسلام آباد :دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی پہلی رپورٹ مسترد کئے جانے پر شدید مایوسی ہوئی ہے، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے تحفظات کو دور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق رپورٹ میں بھارتی پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور بھارتی ذرائع ابلاغ سمیت بھارت کے سرکاری ذرائع کے حوالے دیئےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوششوں پر تشویش ہے، کشمیر رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگوں کے انسانی حقوق سے متعلق ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کے مطابق تحقیقاتی کمیشن کے آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے دورے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply