معروف گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں

ڈھاکہ: مشہورملی نغمے گانے والی نامورگلوکارہ شہنازبیگم 67 سال کی عمرمیں ڈھاکہ میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے پاکستان جیسے مقبول گیت گانے والے نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں جل بسیں۔

شہنازبیگم کا گزشتہ روزدل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ دیش میں انتقال ہوا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹا اورایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

معروف گلوکارہ شہنازبیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

انہوں نے بچپن سے ہی گلوکاری شروع کردی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان، سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے نغمے شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply