fbpx
  • صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جرمن سفیر نے کیسے پاکستانیوں کے دل جیت لئے،جانئے اس رپورٹ میں؟

جرمن سفیر نے کیسے پاکستانیوں کے دل جیت لئے،جانئے اس رپورٹ میں؟

پاکستان کے لئے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملک کے مختلف علاقوں کے سفر اور وہاں اتاری گئی دلکش تصاویر کو سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

مسٹر کوبلر دلکش پہاڑی وادیوں میں پولو کے میدانوں سے لیکر برلب سڑک چائے کے کھوکے اور حتی کہ کراچی کی گلیوں میں بیٹھے زلف تراش کے گاہک بنے آپ کو ہر جگہ دکھائی دیں گے۔ ملک کے وہ شہری جو جرمن سفیر کو ان مقامات پر دیکھنے سے محروم رہے ہیں، وہ انہیں ٹویٹر پر فالو کر سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جرمن سفیر گلی کوچوں میں فروخت ہونے والے روایتی کھانوں بالخصوص بریانی کے دلدادہ ہیں۔ کوبلر جب بھی گھر سے نکلتے ہیں تو وہ عام آدمی سے ملاقات کی خصوصی کوشش کرتے ہیں۔

زبان پر عبور

زبان پر عبور اور اس کے اظہار کے لئے ٹویٹر پر اپ لوڈ ویڈیو پیغامات بھی پاکستانیوں میں انتہائی مقبول ہیں۔ جرمن سفیر کا پاکستانیوں کے ساتھ کھلے عام میل جول ملک میں انتہائی پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے چاہنے والے متعدد پاکستانی شہری اپنی حکومت کو یہ تجویز پیش کر چکے ہیں کہ مسٹر کوبلر کی پاکستانیوں سے متعلق سرگرمیوں اور خیالات کے اعتراف کے طور پر انہیں پاکستانی شہریت دی جانے چاہیے۔

ٹویٹر پر انہیں فولو کرنے والے ایک پاکستانی نے کوبلر کی تصاویر دیکھ کر کچھ یوں تبصرہ کیا کہ “پاکستان کا مثبت امیج نمایاں کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ۔” مختلف میلوں اور ایسے ہی دوسرے مواقع پر مسٹر کوبلر ٹویٹر پر پاکستانیوں کو اردو زبان میں مخاطب کرتے ہیں

سوشل میڈیا پر انہیں فولو کرنے والے ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ “آپ دنیا بھر میں پاکستان کا سب سے زیادہ سفر کرنے والے غیر ملکی سفیر ہوں گے۔” کوبلر کی ملکی معاملات میں دلچسپی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے متعلق ہونے والے بحث مباحثوں میں بھی شریک ہوتے ہیں

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply