• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیمرا نے نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگادی

پیمرا نے نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگادی

پیمرا نے عام انتخابات کی کوریج سے متعلق میڈیا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت آمیز مواد نشر کرنے سمیت نواز شریف کی تقاریر براہ راست دکھانے سے گریز کا حکم جاری کر دیا ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ملک میں جمہوری روایات کی مضبوطی تمام اداروں ، شہریوں اور میڈیا ہاﺅسز کی ذے داری ہے، میڈیا اداروں سے کہاگیا وہ گالیوں اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں نشر نہ کریں ۔ اعلامیے میں کہا گیا ٹی وی چینلز سیاسی رہنماﺅں کی تقاریر براہ راست نشر کر رہے ہیں جن میں ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے قواعد و ضوابط کے تحت اداروں کے خلاف توہین آمیز تقاریر نشر نہیں کی جا سکتیں۔اس کے علاوہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply