ٹائی لگانا جان لیوا امراض کا باعث

کارپوریٹ سیکٹر سے متعلقہ تقریباً ہر ہی شعبے میں مردوں کو ٹائی پہننا پڑتی ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق نے متنبہ کیا ہے کہ اچھی ڈریسنگ کیلئے استعمال کی جانے والی ٹائی دماغ تک رسائی کرنے والی اہم رگوں کو سکیڑ سکتی ہے۔ جرمنی میں 30نوجوان مردوں پر ایک معمولی  سی تحقیق کی، جس میں سائنس دانوں کو ایم آر ائی کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ  ٹائی باندھنے والے حضرات کے دماغ کی کارکردگی میں واضح کمی آئی تھی، جن کے خون کا بہائو 7.5فیصد تک گر گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا ہونا فرد کے حواس کی کارکردگی کو متاثر کرنے کیلئے کافی ہے۔ تحقیق کے نتائج فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور مرحوم سٹیو جابز کے مشہور ہوتے  ٹیک برو یونی فارم  کو ثبت کرتے ہیں۔ جس میں ٹائی ان کے لباس کا حصہ نہیں ہے۔ اس تحقیق سے قبل ایک تحقیق میں دیگر محققین کو معلوم ہوا کہ گلے میں باندھی جانے والی ٹائی پہننے والے کی آنکھوں میں  دبائو  بڑھا دیتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply