سو لفظوں کی کہانی ۔ لائیک

ڈوڈو پریشان تھا ۔۔
کیا ہوا۔۔؟ میں نے پوچھا۔۔
فیس بک پیج بنایاہے لائیک نہیں ملتے۔۔ تم کیا کرتے ہو اتنے لائیک کیسے حاصل کرتے ہو ۔۔؟
میں نے پیج بنایا کچھ ڈالر خرچ کیے اپنی پو سٹ اسپانسر کیں ہزاروں لائیک ہو گئے ۔میں نے وضاحت کی۔۔
آج ڈوڈو بہت خوش تھا۔۔
میں نے وجہ پوچھی ۔۔
پیج لائیک کا نسخہ ہاتھ آیا ہے ۔ ڈوڈو نے وجہ بتائی۔۔۔
کیسا نسخہ میں نے پوچھا۔۔؟
کٹےآلو پر فو ٹو شاپ سے اللہ کا نام لکھا۔ پوسٹ بنائی۔ ”سبحان اللہ شیطان اسے لائیک کرنے سے روکے گا”
لاکھوں لائیک شیئر ہو گئے ۔۔۔ڈوڈو نے نسخہ بتایا۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply