• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فٹبال ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ:جنوبی کوریا کے ہاتھوں جرمنی کو شکست

فٹبال ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ:جنوبی کوریا کے ہاتھوں جرمنی کو شکست

ایکاترن برگ :فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا، جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2سے ہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا،فیورٹ جرمن ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

ایکاترن برگ میں ایونٹ کی فیورٹ ترین جرمنی اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ زبردست رہا ، میچ میں 80فیصد بال پر گرفت دفاعی چیمپئن کے فاوروڈز کی رہی ،میچ میں کئی مواقع ملنے کے باوجود جرمن کھلاڑی گول اسکورنہ کرسکے ۔

جنوبی کوریا نے کھیل کے آخری لمحات مین 2گول داغ کر اپنی ٹیم کو فاتح بنایا بلکہ جرمنی ٹیم کو پہلی بار شکست بھی دی ۔

جرمن ٹیم کو گروپ میچ میں میکسیکو سے بھی شکست ہوئی تھی ،1938کے بعد جرمنی ٹیم کا پہلی بار ابتدائی راؤنڈ میں سفر ختم ہوا ۔

julia rana solicitors london

گروپ ایف کے ایک اور میچ میں سوئیڈن نے میکسیکوکو 3گول سے  آوٹ کلاس کیا ،سوئیڈن اورمیکسیکو  کی ٹیمون نے 6،6پوائنٹس کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply