• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پلواما حملے میں بھارتی ساختہ بارود استعمال ہوا: سابق بھارتی جنرل

پلواما حملے میں بھارتی ساختہ بارود استعمال ہوا: سابق بھارتی جنرل

بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل دیپیندرا سنگھ ہوڈا نے کہا ہے کہ پلواما حملے میں بھارتی ساختہ بارود استعمال ہوا ہے۔ سرحد پار کر کے اور اتنی دور سے 700 پاؤنڈ وزنی بارودی مواد کی ترسیل ممکن نہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل دیپندرا سنگھ ہوڈا نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پلواما حملے میں بھارتی ساختہ بارود استعمال ہوا ہے۔

بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل نے مزید کہا کہ جس جگہ حملہ ہوا وہ سری نگر سے بھی 20 کلومیٹر دور ہے، سرحد پار کر کے اور اتنی دور سے 700 پاؤنڈ وزنی بارودی مواد کی ترسیل ممکن نہیں۔

سابق لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ اتنی بھاری مقدار میں بارود جائے وقوعہ پر پہنچنا بھی ایک سوال ہے، علاوہ ازیں اب بھارت کو حملے کے محرکات کو بھی سمجھنا ہوگا اور کشمیر کے مسئلے کا مکمل حل نکالنا ضروری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بھارت کو پلواما حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کوئی ثبوت ہیں تو پاکستان کو فراہم کیے جائیں ہم سخت ایکشن لیں گے لیکن بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply