کرکٹ اور رمضان المبارک

نماز اور ماہ رمضان یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس رشتہ کو پورے ماہ ایک مسلمان نبھانے کی مقدور بھر کوشش کرتا ہے۔ اس ماہ کے متعلق کہا گیا ہے کہ شیطان پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے۔اس ماہ کی ہی برکت دیکھیے کہ مسجدیں آباد ہو جاتی ہیں، قرآن جو عام دنوں میں طاق پر دھرا رہتا ہے اس مہینے میں لاکھوں بار پڑھا جاتا ہے،نیکیوں سے پورا معاشرہ منور ہو جاتا ہے۔۔۔۔لیکن افسوس ،صد افسوس کہ شیطان کی شیطانیت پھر بھی اپنا کام کر ہی جاتی ہے۔ شیطان عام طریقوں سے ہٹ کر دوسرے روپ اختیار کر لیتا ہے ۔ جس کا ایک روپ کرکٹ اور وہ بھی پاک بھارت کے درمیان میچ ہے۔ اس کرکٹ کے ذریعہ آباد ہوچکی مسجدیں کسی حد تک متاثر ہو تی ہیں، شیطان اپنے کام پر جُت جاتا ہے۔۔۔گزشتہ میچ کے دوران بھی یہی ہوا۔۔۔ لوگ جنہیں مسجدوں کا رخ کرنا تھا وہ ٹیلی ویژن کے سامنے جمے بیٹھے رہے،اور رمضان المبارک کی وہ شام اپنی برکتیں سمیٹے رات میں ڈھل گئیں ۔۔۔افسوس!

Facebook Comments

ابراہیم جمال بٹ
مقبوضہ جموں وکشمیر سے ایک درد بھری پکار۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply