طبقاتی نِظامِ عدل نامنظور ۔

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (فہیم عامِر) ۔پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے رہنماؤں صابر  علی حیدر, مشتاق چوہدری اور فہیم عامِر نے انجمن مزارعینِ پنجاب کے رہنما مہر عبدالستار کی سزا کو طبقاتی نِظامِ عدل کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہر عبدالستار کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ پنجاب کا ایک کِسان رہنما ہے۔ اس پر دہشت گردی کے 36 جھوٹے مقدمات قائم کیئے گئے اور غیر قانونی طور پر تقریبأ دو سال غیر قانونی طور پر ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل میں رکھا اور اسے وقتأ فوقتأ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔  رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مہر عبدالستار کا صرف اتنا قصور ہے کہ اس نے پنجاب کے مزارعین کے حق میں آواز اٹھائی جو بندوقوں والی سرکار کو منظور نہ تھی۔ ابھی چند ہفتے پہلے ہی اسے دو سال بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور آج انسدادِ دہشتگردی ساہیوال کی عدالت نے اسے دس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔  رہنماؤں نے کہا کہ پی ڈی ایف پاکستان اِس غیر منصفانہ فیصلے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ماضی کی طرح آج بھی ان کی زمینوں کے مالکانہ حقوق کی بازیابی کے لیئے ان کے ساتھ کھڑی ہے. رہنماؤں کا مطالبہ تھا کہ فوج عدالتی معاملات میں دخل اندازی فورأ بند کرے. کیونکہ پنجاب کے کسانوں کو دیوار سے لگانے کا نتیجہ ان کے اپنے بنائے ہوئے بوسیدہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply