بھارت میں ایک شوہر نے نئی نویلی دلہن کو داڑھی کے بال آنے پر طلاق دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔ شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔ شوہر نے موقف اپنایا کہ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد سے جلد شادی کرا دی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تو اس نے میک اپ کر رکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہر نوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کر رہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں